Tiny Robot smartphone you never knew you needed IN Urdu

 

RoboHon is the tiny robot smartphone you never knew you needed.


روبو ہون ، صرف روبوٹ نہیں سمارٹ فون بھی ہے

شارپ نے روبو ہون کے نام سے ایک چھوٹا سا روبوٹ بنایا ہے۔ یہ روبوٹ صرف روبوٹ نہیں بلکہ مکمل سمارٹ فون بھی ہے۔اس روبوٹ میں پروجیکٹر بھی، اس کے بازو اور ٹانگیں بھی حرکت کرتی ہیں، سب سے بڑھ کر یہ بہت زیادہ باتونی بھی ہے۔
اگر کوئی فون روبوٹ کی طرح حرکت کر رہا ہو تو اس کی دیگر تفصیلات پس منظر میں چلی جاتی ہیں مگر شارپ نے اس کی کافی تفصیلات بتائی ہیں۔

یہ روبوٹ موبائل کی طرح ہلکا نہیں۔ اس کا وزن 390 گرام ہے۔ اس کا قد 19.5سینٹی میٹر یعنی تقریباً 8 انچ ہے۔اس روبوٹک سمارٹ فون میں وائی فائی اور ایل ٹی ای بھی ہے۔ اس کی پشت پر چھوٹی سی 2 انچ(320 x 240) کی سکرین بھی ہے۔اس روبوٹ میں لگا کیمرہ چہرہ شناش ہے اور یہ روبوٹ آواز کی بھی شناخت کر لیتا ہے۔چہرہ اور آواز پہچاننے کی خصوصیات ابھی تک سمارٹ فون میں تو موجود تھیں مگر روبوٹ میں پہلی بار آئیں ہیں۔


روبوہون چل پھر سکتا ہے، نیچے بیٹھ سکتا ہے، اٹھ سکتا ہے، ڈانس کر سکتا ہے، ہاتھ اٹھا سکتا ہے۔ لوگوں کی حرکات کی نقل کر سکتا ہے اور آپ کو اپنی بات بتا بھی سکتا ہے۔روبوہون آپ کا باتونی الام کلاک ہو گا، جو آپ کا نام پکار پکار کر آپ کو جگائے گا۔آپ کے بتائے ہوئے نوٹس یاد رکھے گا۔ ایس ایم ایس پڑھ کر سنائے گا غرض کہ ایپل کی سری سے بڑھ کر آپ کی ”خدمت“ کرے گا۔
شارپ اس فون کو 2016 کی پہلی ششماہی میں جاپان میں فروخت کے لیے پیش کرے گا۔


Comments

Popular posts from this blog

Samsung Galaxy S24 Ultra your dream mobile specifications.